ہانگژو: بھارت نے منگل کو چین کے ہانگژو میں منعقدہ ایشین گیمز میں گھڑ سواری میں کے ڈریسج ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ بھارت نے تقریباً 41 سال بعد گھڑ سواری کے ڈرسیج ایونٹ میں میڈل جیتا ہے۔ دیویاکرتی سنگھ نے ایڈرینالین فیرفوڈ، ہردے وپل چھیڈ (کیم ایکسپرو ایمرلڈ) اور انوش اگروال (ایٹرو) نے مجموعی طور پر 209.205 فیصد پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میں بھارت کو ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دیا۔ سدیپتی ہجیلا بھی ٹیم کا حصہ تھیں، لیکن ان کے اسکور کو شمار نہیں کیا گیا کیونکہ اس ایونٹ میں صرف تین اسکور کرنے والے ہی جگہ پاتے ہیں۔ چین 204.882 فیصد پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ہانگ کانگ نے 204.852 پوائنٹس کے ساتھ کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔
ایونٹ کے آغاز سے قبل چین اور جاپان کو سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے مضبوط دعویدار سمجھا جاتا تھا،تاہم کلینیکل ٹیم کی کوششوں کی بدولت، بھارت نے انھیں شکست دے دی۔