اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی سی سی نے ٹرانس جینڈر ڈینلی میک گیہے پر پابندی عائد کی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو پہلے بین الاقوامی ٹرانس جینڈر کرکٹر ڈینلی میک گیہے پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی۔ICC Reaction On Transgender Cricketer

آئی سی سی نے ٹرانس جینڈر ڈینلی میک گیہی پر پابندی عائد کی
آئی سی سی نے ٹرانس جینڈر ڈینلی میک گیہی پر پابندی عائد کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 8:15 AM IST

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلے بین الاقوامی ٹرانس جینڈر کرکٹر ڈینلی میک گیہے پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی۔کرکٹ کے بین الاقوامی ادارے نے اس طرح کے کسی بھی کرکٹر کو مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے جس کے جنس کے بارے میں شک ہو۔ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے آج نافذ کیے گئے نئے ضابطوں کے تحت، کوئی بھی کھلاڑی جو مرد سے عورت میں منتقل ہوا ہے اور پہلے مرد کی زندگی گزار چکا ہوا ، اسے کسی بھی سرجری یا صنفی تبدیلی علاج کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کا نیا ریکارڈ

29 سالہ بلے باز میک گیہی کا تعلق اصل میں آسٹریلیا سے ہے، لیکن وہ 2020 میں کینیڈا چلے گئیں اور 2021 میں سرجری کے بعد مرد سے خاتون میں منتقل ہوئیں۔ ستمبر 2023 میں، وہ خواتین کے ٹی20 امریکہ کوالیفائر میں کینیڈا کے لیے کھیلی تھیں۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے اس بات کو لے کر بین الاقوامی کرکٹ میں یہ معاملہ موضوع بحث تھا۔اسی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو پہلے بین الاقوامی ٹرانس جینڈر کرکٹر ڈینلی میک گیہے پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details