اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India Beat Afghanistan ورلڈ کپ میں ہندوستان کی دوسری جیت، افغانستان کی آٹھ وکٹ سے شکست - افغانستان کی جانب سے راشد خان

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان کے بقیہ بولرز کوئی اثر نہ چھوڑ سکے۔

کپتان روہت شرما
کپتان روہت شرما

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 10:08 PM IST

نئی دہلی: کپتان روہت شرما کی 84 گیندوں میں 131 رن کی سنچری، ویراٹ کوہلی کی 55 رن کی نصف سنچری اور جسپریت بمراہ کے 39 رن پر چار وکٹ کی بدولت ہندوستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے نویں ون ڈے میچ میں افغانستان کو بدھ کے روز آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

افغانستان کے 273 رن کے ہدف کے تعاقب میں روہت شرما اور ایشان کشن کی سلامی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 156 رنز کی شراکت قائم کرکے فتح کی مضبوط بنیاد رکھی۔ ہندوستان کی پہلی وکٹ 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر ایشان کشن (47 رن) کی صورت میں گری، وہ راشد کی گیند پر ابراہیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ وکٹ گرنے کے باوجود روہت شرما نے تیزی سے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی سنچری مکمل کی۔ 25ویں اوور کی چوتھی گیند پر روہت شرما 131 کے اسکور پر راشد کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹے۔ ویراٹ کوہلی 55 اور شریاس آئر 25 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوہلی نے 35ویں اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا کر ہندوستان کو فتح دلائی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو ورلڈ کپ میں دوسری کامیابی ملی ہے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان کے بقیہ بولرز کوئی اثر نہ چھوڑ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما نے کرس گیل کے سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا

اس سے قبل آج افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 272 رنز بنائے جس میں عظمت اللہ عمرزئی نے 62 اور حشمت اللہ شاہدی 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details