اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ذہنی اور جسمانی طور پر بچوں کی نشو نما کیسے کریں؟ - confederation of indian industry

ملک میں کبڈی کو فروغ دینے کے لیے تمام طرح کی کوششیں جاری و ساری ہیں۔اس کڑی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کا نام بھی جڑ گیا ہے۔

ذہنی اور جسمانی طور پر بچوں کی نشو نما کیسے کریں؟

By

Published : Jul 31, 2019, 1:30 AM IST

جس نے قومی دارالحکومت دہلی کے لوڈلے کیسلے اسپورٹس کامپلیکس میں کبڈدی فیسٹ 2019کاانعقادکیا۔

جو طلبہ بچپن سے کھیل کود کے زیادہ شوقین ہوتے ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی میں کھیل کے لیے وقت ضرور نکالتے ہیں ان کے جسمانی اعضاء کی ورزش ہوتی رہتی ہے، جو ان کی بہترین نشونما کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ صحت مند بچے ہی تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

اس کبڈی فیسٹ میں دہلی اور این سی آر کے اسکولوں کی 16ٹیموں (8لڑکیوں اور8لڑکوں )نے شرکت کی۔ اس کبڈی فیسٹ کاسب سے اہم مقصد اسکولی سطح پر کبڈی کے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا اور ان کو نکھارنا ہے۔ لڑکیوں کے زمرے میں ہریانہ کے بہادر گڑھ کے ماؤنٹ ویوو سینئر اسکول نے جبکہ لڑکوں کے زمرے میں ہریانہ کے ہی پی ایس کارتھکوڈا اسکول نے خطاب پرقبضہ جمایا۔

نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی کمشنر ڈیپٹھا ریڈی نے کہا کہ سی آئی آئی ملک میں کھیل کلچر پیدا کرنے کی غرض سے 3کروڑ بچوں کو یومیہ 60 منٹ کھیلوں کو دینے کے لیے تحریک چلا رہا ہے تاکہ بچوں میں کھیلوں کا رجحان پیدا ہو اور ذہنی اور جسمانی نشونما ہو سکے اور صحت مند، باشعور معاشرہ تشکیل پائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details