بھونیشور:کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی جانب سے جیپ جانسن (6ویں، 29ویں، 34ویں، 44ویں) نے چار گول کیے جبکہ کپتان تھیری برنک مین نے تین گول (25ویں، 33ویں، 58ویں) کیے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کوئن بیجڈن نے دو گول کیے جبکہ ڈرک ڈی وائلڈر، تھیجس وین ڈیم، پیٹرز ٹیرینس، بلاک جسٹن اور ٹین بینز نے ایک ایک گول کیا۔
اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والی چلی کے پاس تین بار کی چیمپئن نیدرلینڈز کے لیے کوئی جواب نہیں تھا۔ جنسن نے چھٹے منٹ میں گول کرکے تاریخی فتح کا آغاز کیا اور ہر گول کے ساتھ چلی کوارٹر فائنل سے دور ہوتی گئی۔
یہ ہاکی ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے 2010 کے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو 12-0 سے شکست دی تھی۔