اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Hockey World Cup ارجنٹینا نے ویلز کے چھکے چھڑائے - ارجنٹائن خواہ کراس اوور میچ

سابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارجنٹینا نے ہفتہ کو ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے کلاسیفکیشن مقابلہ میں ویلز کو 6-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں نویں پوزیشن حاصل کرلی۔Hockey World Cup 2023

ارجنٹینا نے ویلز کے چھکے چھڑائے
ارجنٹینا نے ویلز کے چھکے چھڑائے

By

Published : Jan 28, 2023, 9:20 PM IST

رورکیلا:برسا منڈا انٹرنیشنل میں 9ویں سے 13ویں پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں مارٹن فیریرو (28ویں، 48ویں) نے فاتح ٹیم کی جانب سے دو گول کیے جبکہ لوکاس ٹوسکانی (15ویں)، آگسٹن بگالو (30ویں)، سینٹیاگو تارازونا (36ویں) نے اور ماکو کیسیلا (47ویں منٹ) نے ایک ایک گول کیا۔

ارجنٹائن خواہ کراس اوور میچ میں کوریا کے ہاتھوں الٹ پھیر کا شکار ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا تھا لیکن اس نے اپنے دونوں کلاسیفکیشن میچوں میں زبردست مہارت دکھائی۔ اپنے پچھلے میچ میں چلی کو 8-0 سے شکست دینے کے بعد جنوبی امریکہ کی ٹیم نے ویلز کے ساتھ بالکل نرمی نہیں دکھائی۔

پہلا کوارٹر خاموشی سے گزارنے کے بعد ٹوسکانی نے دوسرے کوارٹر کے پہلے ہی منٹ میں فیلڈ گول کر کے ارجنٹینا کے لیے گول کا آغاز کیا۔ ویلز کوارٹر میں دو پنالٹی کارنر بچانے میں کامیاب رہے لیکن مارٹن نے 28ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے ارجنٹائن کی برتری کو دگنا کر دیا۔ تیسرے کوارٹر کے اوائل میں آگسٹن کے ایک گول نے ویلز نے واپسی کرنی چاہی لیکن ارجنٹائن کی برتری 36ویں منٹ میں اس وقت چار گنا بڑھ گئی جب سینٹیاگو نے پنالٹی کارنر پر گول کر دیا۔

ویلز کو 51ویں منٹ میں گول کرنے کا موقع ملا لیکن ارجنٹائن کے ہاف میں ہونے کے باوجود وہ گول پر نشانہ نہ لگاسکی۔ اس سے قبل کیسیلا اور مارٹن نے بالترتیب 47 ویں اور 48 ویں منٹ میں گول کر کے ارجنٹائن کی برتری کو 6-0 کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Hockey World Cup 2023 آسٹریلیا کو شکست دے کر جرمنی تیرہ سال بعد فائنل میں پہنچا

اپنی مہم کے مثبت اختتام کے ساتھ ارجنٹائن نے ورلڈ کپ میں نویں پوزیشن پر یقینی کرلی۔ اس زمرے کا دوسرا میچ ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details