نئی دہلی:ہندوستانی ٹیم 15 دسمبر سے والنسیا میں پانچ ممالک جرمنی، فرانس، بیلجیئم اور میزبان اسپین کے درمیان ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔اس موقع پر ہندوستانی ٹیم کے کوچ کریگ فلٹن نے کہا کہ ہانگژو ایشین گیمز کی کامیاب مہم کے بعد یہ ایک طویل وقفہ رہا ہے۔ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے چنئی میں ہونے والی قومی چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور مجھے کچھ نوجوان اور آنے والے کھلاڑیوں کو قریب سے کھیلتے دیکھنے کا موقع بھی ملا۔ انہوں نے کہا، "اب ہم پیرس اولمپکس کی تیاریوں میں ایک نئے تناظر کے ساتھ بنگلورو کے سائی سینٹر میں جمع ہوں گے۔"
انہوں نے کہا کہ یہ ایک تربیتی عمل ہے اور ہم ایشین گیمز کی مہم پر توجہ مرکوز کریں گے اور ہم ایک بہتر ٹیم کیسے بنا سکتے ہیں اس سمت میں ہی آگے کام کر رہے ہیں۔ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہاکہ گزشتہ کچھ دن بہت اچھے رہے، ہم نے فیملی کے ساتھ وقت گزارا اور چنئی میں ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ میں اپنی ہوم اسٹیٹ کے لیے بھی کھیلا۔ اب ہم قومی کیمپ میں ٹیم کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
کور ممکنہ گروپ کے کھلاڑیوں کی فہرست میں گول کیپر: کرشنا بہادر پاٹھک، پی آر شریجیش، سورج کرکیرا، پون، پرشانت کمار چوہان۔ڈیفنڈرز: جرمن پریت سنگھ، سریندر کمار، ہرمن پریت سنگھ، ورون کمار، امیت روہیداس، گروندر سنگھ، جوگراج سنگھ، مندیپ مور، نیلم سنجیپ جیس، سنجے، یشدیپ سیواچ، ڈپسن ٹرکی، منجیت۔