پنجی: پروفیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے منتظم ورلڈ ٹیبل ٹینس (ڈبلیو ٹی ٹی) نے بھارت کی پہلی عالمی ٹیبل ٹینس سیریز کی میزبانی گوا کی راجدھانی پنجی کو سونپ دی ہے۔ جمعرات کو یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی ٹی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈر گوا 2023 کا انعقاد 27 فروری سے 5 مارچ تک گوا یونیورسٹی کے شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر گوا کے وزیر سیاحت روہن کھونٹے، ڈبلیو ٹی ٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر میٹ پاؤنڈ اور گوا اسپورٹس اتھارٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر گیتا ناگوینکر موجود تھیں۔ India to host World Table Tennis event
کھونٹے نے کہا، "گوا ملک کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے اور مجھے اپنی ریاست میں ڈبلیو ٹی ٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کیونکہ وہ ڈبلیو ٹی ٹی کیلنڈر کے پہلے ایونٹ کے طور پر ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈرس گوا 2023 کا اعلان کررہے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ گوا کو ہندوستان میں پہلی بار ڈبلیو ٹی ٹی ایونٹ کے میزبان کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ہم نے مختلف بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرکے خود کو کھیلوں کی ایک اعلیٰ ریاست کے طور پر قائم کیا ہے اور ہم ہندوستان کو کھیلوں کا ملک بنانے کے لیے کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لیے ایسا کرتے رہیں گے۔" ڈبلیو ٹی ٹی سیریز انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی آفیشل پروفیشنل ٹیبل ٹینس سیریز ہے، جس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی پورے سال کے ٹورنامنٹس کے مختلف زمروں میں آمنے سامنے ہوتے ہیں۔ مجموعی طور پر 48 مرد اور خواتین کھلاڑی اپنے اپنے سنگلز مقابلوں میں چھ اسٹار کنٹینڈر ایونٹس میں حصہ لیتے ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کا عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 30 میں ہونا ضروری ہے۔