یہ امر اہم ہے کہ صرف 21 برس کی عمر میں کبھی کسی جرمن مرد یا خاتون کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا کہ وہ امریکہ کی فرسٹ کلاس باسکٹ بال قومی لیگ کی کسی ٹیم میں شامل کیے گئے ہوں۔
زبالی کا کہنا ہے 'امریکی نیشنل لیگ کے میچوں کے دورران انہیں بہت سے مشہور باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کے ساتھ ملنے کا بھی موقع ملے گا، ان دوران وہ جرمنی کے شہرہ آفاق کھلاڑی ڈِرِک نووٹسکی سے بھی ملیں گی اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
جرمنی میں فٹ بال جیسا جنون باسکٹ بال میں نہیں پایا جاتا پھر بھی باسکٹ بال مقبول کھیلوں میں شمار ہوتا ہے، اس کھیل میں جرمنی نے کئی عالمی شہرت کے کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔
زابالی میں باسکٹ بال کی صلاحیت کی دریافت نو برس کی عمر میں جرمن دارالحکومت برلن میں کھیلنے کے دوران ایک کوچ نے کی تھی۔ وہ برلن کی کئی مقامی ٹیموں کے ساتھ باسکٹ بال کھیلتی رہی ہیں۔ 19 برس کی عمر میں انہوں نے اوریگن یونیورسٹی میں سوشل سائنسز میں داخلہ لیا جبکہ آئندہ ماہ کے دوران وہ اپنی ڈگری حاصل کرنے والی ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ زبالی نے باسکٹ بال کھیلنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔