لکھنؤ:اس سلسلے میں فارمولہ ون کے نمائندے سبطین باقری نے یہاں محکمہ کھیل کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر نونیت سہگل سے ملاقات کرکے تجویز پیش کی۔ ڈاکٹر سہگل نے کہا کہ اتر پردیش میں پہلی بار پاور بوٹ ریسنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ ریاست کے لیے فخر کی بات ہے۔ اس کے لیے ریاستی حکومت جو بھی ضروری سہولتیں ممکن ہوں فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بین الاقوامی سطح کے ایونٹ سے ریاست کے کھلاڑی بھی اس کھیل کی طرف راغب ہوں گے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری نے کہا کہ بنارس میں پاور بوٹ ریسنگ اور رام نگر کے ملٹی ماڈل ٹرمنل میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے لئے پانی کے وافر وسائل کی دستیابی کی وجہ سے اس ریس کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ اس قسم کے انعقاد سےعالمی سطح پر ریاست کا نام روشن ہوگا۔ اس سے ریاست میں آبی سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، بین الاقوامی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے گا۔ عالمی برادریوں کی شرکت سے ثقافتی تبادلے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔