نئی دہلی: انگلینڈ کے معروف فٹبالر وین رونی کا خیال ہے کہ نیمار کی انجری کے باوجود برازیل کے پاس مناسب طاقت ہے۔ نیمار ٹخنے کی انجری کے باعث سوئٹزرلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے اگلے میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ نیمار کو یہ انجری سربیا کے خلاف میچ کے دوران ہوئی تھی جسے برازیل نے 2-0 سے جیتا تھا۔ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں جمعرات کے روز سربیا کے خلاف گروپ جی میچ کے دوسرے ہاف میں نیکولا میلنکوویچ ٹکرا گئے تھے جس کے بعد نیمار زخمی ہو گئے۔ میچ میں 10 منٹ باقی رہتے ہی انہیں واک آؤٹ کرنا پڑا اور ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو شامل کیا گیا۔ Brazil have Enough in The Squad to Be Able to Cover Him
چوٹ کی وجہ سے نیمار برازیل کے اگلے میچ 28 نومبر کو 974 اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے باہر ہو جائیں گے۔ رونی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نیمار مایوس ہوں گے، برازیل کو بھی مایوسی ہوگی، لیکن ان کی ٹیم میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے۔ رونی نے کہاکہ "آپ دیکھ سکتے تھے کہ جب وہ باہر گیا تو اس کا ٹیم پر کوئی اثر نہیں پڑا، وہ اپنی رفتار اور طاقت سے کھیلتا رہا۔ ہاں ایک دھچکا برازیل کو ضرور لگا ہے، لیکن برازیل کے پاس ابھی بھی بہت کچھ ہے۔'