اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Fifa World Cup 2022 دوربین میں شراب چھپا کر گراؤنڈ میں داخل ہونے والا شخص پکڑا گیا - گراؤنڈ میں داخل ہونے والا شخص پکڑا گیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں میچ کے دوران دوربین میں شراب چھپا کر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا شخص پکڑا گیا۔Fifa World Cup 2022

دوربین میں شراب چھپا کر گراؤنڈ میں داخل ہونے والا شخص پکڑا گیا
دوربین میں شراب چھپا کر گراؤنڈ میں داخل ہونے والا شخص پکڑا گیا

By

Published : Nov 25, 2022, 8:08 PM IST

دوحہ:قطر میں فیفا عالمی کپ 2022 کے دوران میدان کے اندر کے ساتھ ساتھ میدان کے باہر کی بھیں آنے لگی ہے۔ دوحہ کے ایک اسٹیڈیم میں دوربین میں شراب لے کر گراونڈ میں داخل ہونے والے ایک شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا۔Fifa World Cup 2022:Security Personnel Arrest A Man Who Enter Stadium With Liquor

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گراؤنڈ کے داخلی راستے پر سکیورٹی اہلکار میچ دیکھنے کے لیے آئے میکسیکن شہری سے تفتیش کر رہے ہیں۔

میکسیکن شہری کے ہاتھ میں دوربین تھی۔ اس نے سکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ دوربین میں سینیٹائزر لے جا رہا ہوں۔جب سکیورٹی اہلکاروں نے اسے کھول کر دیکھا تو اس میں سے شراب کی چھوٹی بوتل برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Fifa World Cup 2022 برازیل نے سربیا کو صفر دو سے شکست دی

یار دہے کہ قطر کی حکومت نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے آئے ملکی و غیر ملکی شہریوں پر گراؤنڈ میں شراب یا دوسری نشہ آور چیزیں لانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ انتظامیہ نے میکسیکن شہری کے خلاف کیا کارروائی کی۔Fifa World Cup 2022:Security Personnel Arrest A Man Who Enter Stadium With Liquor

ABOUT THE AUTHOR

...view details