الریان: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کپتان رابرٹ لیوانڈوسکی پہلے گول کی مدد سے پولینڈ نے ہفتہ کے روز گروپ سی مقابلے میں سعودی عرب کو 2-0 سے شکست دی۔Fifa World Cup 2022
ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زیلنسکی (39ویں منٹ) نے پولینڈ کو برتری دلائی جبکہ لیوانڈوسکی نے 89ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کے لیے تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔ سعودی عرب جس نے پہلے میچ میں ارجنٹینا کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا، اس میچ میں بھی عمدہ فارم میں نظر آیا، حالانکہ پولینڈ کا دفاع ان پر بھاری پڑا۔