دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل کو گروپ مرحلے کے آخری میچ میں کیمرون سے 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس جیت کے ساتھ کیمرون ورلڈ کپ کی تاریخ میں برازیل کو شکست دینے والا پہلا افریقی ملک بن گیا۔ تاہم اس فتح کے باوجود کیمرون کی ٹیم اگلے راؤنڈ تک نہیں پہنچ سکی۔ FIFA World Cup 2022
برازیل پہلے ہی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ چکا ہے، ایسے میں اس نے اس میچ میں بینچ سٹرینتھ کو آزمایا، جو اس کی شکست کی بڑی وجہ بنی۔ اگر دیکھا جائے تو برازیل 24 برس بعد گروپ مرحلے میں کوئی میچ ہارا ہے۔ اس سے قبل سنہ 1998 کے ورلڈ کپ میں انہیں ناروے کے خلاف 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ برازیل کا مقابلہ اب پری کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا سے ہوگا۔ Brazil wins group despite 1-0 loss to Cameroon at World Cup
ایک دیگر میچ میں سوئٹزرلینڈ نے سربیا کو 3-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ میں جگہ بنالی۔ اس فتح کے بعد سوئٹزرلینڈ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ سوئس ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری بار ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی اور اب 7 دسمبر کو سوئٹزر لینڈ کا مقابلہ پری سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔
Xherdan Shaqiri نے سوئٹزرلینڈ کو ابتدائی برتری دلائی، لیکن سربیا نے 10 منٹ کے اندر ہی Aleksandar Mitrovic اور Dusan Vlahovic کے دو گول سے کھیل کا رخ موڑ دیا۔ ہاف سے عین قبل، بریل ایمبولو نے میچ کا رخ موڑنے کے لیے سوئٹزرلینڈ کو برابری کی سطح پر رکھ دیا۔ اس کے بعد دوسرے ہاف میں ریمو فریلر نے گول کر کے سوئٹزرلینڈ کو دوبارہ ایک گول کی برتری دلا دی۔ سربیا اس برتری کو نہ توڑ سکا اور اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
مزید پڑھیں: