اردو

urdu

ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ کروشیا سے آج - کروشیا بمقابلہ برازیل

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا پہلا کوارٹر فائنل میچ آج پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 2018 کے ورلڈ کپ میں بھی آمنے سامنے تھیں جہاں برازیل نے نیمار جونیئر اور روبرٹو فرمینو کے گول سے فتح حاصل کی تھی۔ Brazil vs Croatia quarter final

پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ کروشیا سے آج
پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ کروشیا سے آج

By

Published : Dec 9, 2022, 8:51 AM IST

الریان:پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کا مقابلہ جمعہ کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں آخری بار کی رنر اپ کروشیا سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے سپر 16 میچوں میں اپنے ایشیائی حریفوں کو شکست دینے کے بعد آرہی ہیں۔ جہاں برازیل نے اپنے پچھلے میچ میں جنوبی کوریا کو 4-1 سے شکست دی، وہیں کروشیا کو ٹاپ 8 میں جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کرنی پڑی ہے۔ لوکا موڈرک کی ٹیم نے ایکسٹرا ٹائم میں ایک۔ایک سے ڈرا پر ختم ہونے کے بعد جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے شکست دی ۔ آمنے سامنے کے میچوں میں بھی برازیل کو کروشیا پر برتری حاصل ہے۔ برازیل نے یورپی حریفوں کے خلاف اپنے چار میں سے تین میچ جیتے ہیں جبکہ ایک ڈرا پر ختم ہوا ہے۔ ان میں سے دو میچ ورلڈ کپ میں کھیلے گئے تھے۔ Croatia vs Brazil first quarter final Match

دونوں ٹیمیں 2018 کے ورلڈ کپ میں بھی آمنے سامنے تھیں جہاں برازیل نے نیمار جونیئر اور روبرٹو فرمینو کے گول سے فتح حاصل کی تھی۔ نیمار کے علاوہ کروشیا کو اس میچ میں رچرلیسن اور کاسمیرو سے بھی محتاط رہنا ہوگا۔ ورلڈ کپ 2022 میں جہاں رچرلیسن نے تین گول کیے ہیں، وہیں کاسمیرو نے سوئزرلینڈ کے خلاف فیصلہ کن گول کیا۔ کروشیا کے کپتان موڈرک کو مڈفیلڈ میں کاسمیرو سے نمٹنے کے لیے قدم بڑھانا پڑے گا۔ کروشیا 20 سالہ جوسکو گارڈیول پر بھروسہ کرے گا تاکہ رچرلیسن کے حملہ آور کھیل کو روکا جا سکے۔ گارڈیول اس ورلڈ کپ میں کروشین کے ڈیفنس میں کلیدی کھلاڑی رہے ہیں اور ان سے آگے نکلنا رچرلیسن کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup جنوبی کوریا کو شکست دے کر برازیل کوارٹر فائنل میں داخل

کوارٹر فائنل میں نیمار کو بے اثر کرنے کی ذمہ داری مارسیلو بروزووچ پر ہوگی۔ موڈرک، ایوان راکٹک اور ماٹیؤ کوواسک جیسے بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی میں کروشین مڈفیلڈ میں بروزوک کے بارے میں کم بات کی جاتی ہے لیکن وہ اپنی قوت سے اس کمی کوپورا کرتے ہیں ۔ بروزووک نے جاپان کے خلاف 16.7 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 2018 میں انگلینڈ کے خلاف قائم کردہ 16.3 کلومیٹر کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا تھا۔ اگر وہ نیمار پر قابو پانے میں ناکام رہے تو کروشیا کو برازیل کے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details