بٹالہ: پنجاب کے گورداسپور ضلع کی بٹالہ سبزی منڈی میں منگل کی صبح معمولی جھگڑے کے بعد پارکنگ کے ایک ٹھیکیدار نے کبڈی کے ایک بین الاقوامی کھلاڑی پر گولی چلا دی، تاہم کھلاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ EX Army Shot at international kabaddi player
متاثرہ کھلاڑی جرمنجیت سنگھ ساکن حسن پور کلاں نے بتایا کہ وہ بٹالہ سبزی منڈی سے سبزی لے کر اپنے گاؤں واپس جا رہا تھا۔ اس دوران سبزی منڈی میں پارکنگ کے ٹھیکیدار سابق فوجی منجیت سنگھ نے کھلاڑی کو پرچی کٹانے کے لیے کہا۔ پارکنگ سلپ نہ کٹوانے پر کھلاڑی نے کہا کہ گھر کے لیے سبزی لے کر جا رہا ہوں بیچنے کے لیے نہیں، اس بات پر منجیت اور جرمن کے درمیان بحث ہوگئی۔