روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے حال ہی میں اپنی میٹنگ میں واڈا کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کیا تھا۔
روس پر پابندی کا فیصلہ صحیح: واڈا
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کے صدر کریگ ريڈی نے روسی ٹیم پر اولمپک کھیلوں میں شرکت پر پابندی کے بارے میں کہا کہ تنظیم نے روس کی قومی ٹیم پر پابندی لگا کر درست فیصلہ کیا ہے اور وہ کھیل کی سب سے بڑی عدالت کھیل ثالثی میں اپنے فیصلے کا پرزور دفاع کرے گا۔
واڈا
واضح رہے کہ واڈا نے روس پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں 9 دسمبر کو روس پر اگلے چار برسوں تک عالمی چیمپیئن شپ اور اولمپک سمیت تمام عالمی کھیل ٹورنامنٹوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی۔
واڈا کے صدر نے کہا کہ 9 دسمبر کو لیے گیے فیصلے پر واڈا اپنے فیصلہ پر قائم ہے، روسی حکام پر سنگین الزامات تھے اور دنیا بھر میں کھیل کی اصل روح برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ ضروری تھا۔