اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Santosh Trophy دہلی سنتوش ٹرافی کے آخری مرحلے میں پہنچی

سنتوش ٹرافی کے گروپ ایک کے میچ میں دہلی نے کرناٹک کو ایک صفر سے شکست دے کر گروپ میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔ دہلی کی جانب سے گورو راوت نے گول کیا۔ Delhi vs Karnataka in Santosh Trophy

دہلی سنتوش ٹرافی کے آخری مرحلے میں پہنچی
دہلی سنتوش ٹرافی کے آخری مرحلے میں پہنچی

By

Published : Jan 1, 2023, 9:22 AM IST

نئی دہلی:دہلی نے گورو راوت کے گول کی بدولت 76ویں قومی فٹ بال چیمپئن شپ (سنتوش ٹرافی) میں ہفتہ کے روز کرناٹک کو 1-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں جگہ بنالی۔ میزبان دہلی ڈاکٹر امبیڈکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کرو یا مرو مقابلے میں جیت حاصل کرکے گروپ-1 میں پہلے مقام پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچوں میں تریپورہ نے لداخ کو 2-1 سے شکست دے کر جیت کا مزہ چکھا جبکہ گجرات نے اتراکھنڈ کو 3-1 سے شکست دی۔ Delhi Beat Karnataka in Santosh Trophy

گرچہ دہلی نے پہلے مرحلے کے آخری مقابلے میں اپنا دبدبہ رکھا لیکن کرناٹک کے گول کیپر ستیہ جیت بوردولوئی کے شانداردفاع نے دہلی کو فیصلہ کن گول کے لیے طویل انتظار میں رکھا۔ دہلی کے فارورڈ لائن جیدیپ، اجے راوت اور رویراج نے کئی مواقع پیدا کیے لیکن ہر بار کرناٹک کے گول کیپر ستیہ جیت دیوار بن کر سامنے آئے۔ کرناٹک نے چند مواقع پر حملہ کیا، حالانکہ دہلی کا دفاع ان کے لیے ناقابل تسخیر ثابت ہوا۔ کرناٹک کا دفاع آخر کار 77 ویں منٹ میں ٹوٹا جب جیدیپ اور اجے راوت کے درمیان تال میل کے باعث بنے اٹیک پر گورو راوت نے یکایک رائٹ فوٹرلگاکرمیچ کا واحد گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Santosh Trophy 2022سنتوش ٹرافی: کرناٹک نے جیت کا چوکا لگایا

اس جیت کے ساتھ، دہلی (13 پوائنٹس) گروپ-1 کے ٹیبل پر سرفہرست رہتے ہوئے فائنل راؤنڈ کے لئے براہ راست کوالیفائی، جیت کا چوکا لگانے والی کرناٹک پہلی بار دوسرے مقام پر لڑھک گئی، حالانکہ اس کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم نہیں ہوئے ہیں۔ دریں اثنا تریپورہ کی لداخ پر2-1 سے جیت میں جوئے کشن گھاشی (36 ویں) اور سبھانیل گھوش (90+3) اہم کردار ادا کیا۔ شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے واحد گول چینبا تھارچن (87ویں منٹ) نے پنالٹی پر کیا۔ دن کے آخری میچ میں، گجرات نے اتراکھنڈ کو 3-1 سے شکست دی، جہاں فاتح ٹیم کے لئے معین الدین (79ویں، 85ویں منٹ) نے دو اور دھرمیش پرمار (34ویں منٹ) نے ایک گول کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details