اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pro Kabaddi Final 2022: دبنگ دہلی نے پہلی بار پرو کبڈی لیگ کا خطاب اپنے نام کیا - پرو کبڈی لیگ کے فائنل میں پٹنہ پائریٹس کو شکست

بنگلورو میں جمعہ کو کھیلے گئے پرو کبڈی لیگ کے فائنل میچ میں دبنگ دہلی نے پٹنہ پائریٹس کو شکست دے کر پہلی بار پرو کبڈی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ Dabang Delhi Beat Patna Pirates

دبنگ دہلی نے پہلی بار پرو کبڈی لیگ کا خطاب اپنے نام کیا
دبنگ دہلی نے پہلی بار پرو کبڈی لیگ کا خطاب اپنے نام کیا

By

Published : Feb 26, 2022, 7:41 AM IST

دبنگ دہلی نے جمعہ کو تین بار کی چمپئن پٹنہ پائریٹس کو 36۔37 سے شکست دے کر پرو کبڈی لیگ کا آٹھواں سیزن جیت لیا۔ دہلی نے پہلی بار یہ خطاب جیتا ہے۔ اس طرح دہلی یہ خطاب جیتنے والی چھٹی ٹیم بن گئی ہے۔ Dabang Delhi first time won Pro Kabaddi League

دبنگ دہلی نے پرو کبڈی لیگ سیزن 8 کے فائنل میں شاندار جیت درج کی۔ میچ میں دو مضبوط ٹیمیں آمنے سامنے تھی۔ فائنل مقابلے میں تین بار کی چمپئن پٹنہ پائریٹس کا مقابلہ پچھلے سیزن کی رنر اپ دبنگ دہلی سے تھا۔ PKL Final Dabang Delhi vs Patna Pirates

پرو کبڈی لیگ کا فائنل میچ شیرٹن گرینڈ وائٹ فیلڈ، بنگلور میں کھیلا گیا۔ میچ کے دوران کبھی پٹنہ پائریٹس اور کبھی دبنگ دہلی آگے نکل رہے تھے۔ آپ کو بتا دیں پٹنہ پائریٹس چوتھی بار فائنل میں پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022 Format Explained: آئی پی ایل 2022 میں 10 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا

میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ پہلے تین منٹ کے بعد دونوں ٹیمیں تین تین پوائنٹس کے ساتھ برابر تھیں لیکن پٹنہ نے دہلی کے دفاع کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو آل آؤٹ کر دیا اور 12-9 کی برتری حاصل کر لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details