الریان: کروشیا نے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ میں پانچ بار کے چیمپئن برازیل کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں 2-4 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی جس کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔ نیمار (105+1 واں منٹ) نے اضافی وقت کا پہلا گول کر کے برازیل کو برتری دلائی لیکن برونو پیٹکووچ نے 116ویں منٹ میں گیند کو نیٹ میں پہنچاکر کروشیا کو میچ میں واپسی دلائی۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کروشیا کی جانب سے نکولا ولاسک، لوورو میجر، لوکا موڈرچ اور مسلاو اورسک نے گول کیے جبکہ برازیل کی جانب سے صرف کیسمیرو اور پیڈرو نے گول کیا۔ Croatia Beat Brazil in FIFA World Cup
کروشیا کے گول کیپر ڈومینک لیوکووچ نے شوٹ آؤٹ میں برازیل کی دو کوششوں کو ناکام کیا۔ برازیل کی چوتھی پنالٹی مارکینوس نے لی جن کا نشانہ چوکنے کی وجہ سے برازیل عالمی کپ سے باہر ہوگئی۔ سیمی فائنل میں کروشیا کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اسکور لائن 2-4رہی۔ برازیل کے روڈریگو اور مارکونس نے پنالٹی مس کی۔ کروشیا نے شروع میں ہی چاروں پنالٹی گول میں تبدیل کئے۔ برازیل کے گول کیپر ایک بھی پنالٹی نہ بچا سکے۔90 منٹ تک اسکور لائن 0-0 رہی۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا۔ برازیل کے نیمار اور کروشیا کے لئے پیٹ کووچ نے گول کیا۔ پیٹکووچ نے برازیل کے نیمار اور کروشیا کی جانب سے گول کئے۔ اضافی وقت کے بعد نتیجہ کا فیصلہ کرنے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا استعمال کیا گیا۔ جس میں کروشیا نے کامیابی حاصل کی۔ Croatia vs Argentina Fifa semi final