لندن: اسٹار فٹبالر و پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر ایف سی کو جوائن کرلیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رونالڈو کا سعودی کے ساتھ 5000 کروڑ روپے سے زیادہ کا سودا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ وہ دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یورپ میں کئی برس کھیلنے کے بعد اب وہ ایشیائی کلب کے لیے کھیلیں گے۔ رونالڈو کا سابق کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد ان کے مستقبل کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں جو اب رونالڈو نے ختم کر دی ہیں۔ کلب نے سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں ایک فوٹو پوسٹ کی ہے۔ Cristiano Ronaldo joins Saudi club Al Nassr
37 سالہ رونالڈو نے النصر کے ساتھ 2025 تک معاہدہ کیا ہے۔ فٹ بال کلب النصر نے معاہدے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہے، لیکن خبروں کے مطابق رونالڈو نے 500 کروڑ روپے سے زیادہ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ مانا جارہا ہے کہ رونالڈو کی شمولیت سے النصر کی ٹیم مضبوط ہوگی۔ کلب نے نو سعودی پرو لیگ ٹائٹل جیتے ہیں اور اس کی نظر دسویں ٹرافی پر ہوگی۔ یہ کلب آخری بار 2019 میں لیگ کا چیمپئن بنا تھا۔ النصر کی ٹیم بھی اب پہلی بار اے ایف سی چیمپئنز لیگ جیتنے کی امید کے ساتھ میدان میں اترے گی۔