اردو

urdu

ETV Bharat / sports

موریکاوا نے جیتی پی جی اے چمپیئن شپ

یہ موریکاوا کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ تھا۔ انہوں نے چار راؤنڈ میں 69 ، 69 ، 65 ، 64 کے کارڈ کھیلے اور ان کا مجموعی اسکور 13 انڈر 267 تھا۔

By

Published : Aug 10, 2020, 8:13 PM IST

Breaking News

امریکہ کے 23 سالہ گولفر کولین موریکاوا نے ہارڈنگ پارک میں اتوار کے روز چوتھے اور آخری راؤنڈ میں 64 کا کارڈ کھیل کر پی جی اے چمپیئن شپ جیت لی جو ان کا اپنا پہلا بڑا ٹائٹل ہے۔

یہ موریکاوا کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ تھا۔ انہوں نے چار راؤنڈ میں 69 ، 69 ، 65 ، 64 کے کارڈ کھیلے اور ان کا مجموعی اسکور 13 انڈر 267 تھا۔ انہوں نے دو شاٹس کے فرق سے یہ اعزاز جیتا۔ انگلینڈ کے پال کاسی 11 انڈر 269 کے اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ ٹورنامنٹ کورونا کی وجہ سےناظرین کے بغیر کھیلا گیا۔ موریکاوا کو شائقین کے بغیر اپنی فتح کا جشن منانا پڑا۔ ان کی یہ کورونا کے سبب گولف کے دوبارہ آغاز کے بعد تیسری خطابی جیت ہے۔

یہ بھی پڑھیے
راہل دراوڑ کے سامنے گیند بازی کرنا سب سے مشکل تھا: شعیب اختر

اس فتح کے ساتھ موریکاوا رووری میکلیروی ، جیک نیکلاؤس اور ٹائیگر ووڈس جیسے مشہور کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہوئے ، جنہوں نے 24 سال سے کم عمر میں پی جی اے چمپیئن شپ جیتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details