اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک کے لیے چینی اسکواڈ میں 431 کھلاڑی - ٹوکیو اولمپک 2021

چین آئندہ ٹوکیو اولمپکس میں 24 اولمپک چیمپیئنز سمیت 431 کھلاڑیوں کو بھیجے گا۔ بیجنگ میں چینی وفد کی منظوری کے بعد ان اعداد و شمار کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ٹوکیو اولمپک کے لیے چینی اسکواڈ
ٹوکیو اولمپک کے لیے چینی اسکواڈ

By

Published : Jul 14, 2021, 10:49 PM IST

ٹوکیو اولمپک-2021 کے لیے چینی اسکواڈ میں خواتین ایتھلیٹ اور 133 مرد ایتھلیٹس پر مشتمل یہ وفد کھیلوں کے 225 مقابلوں میں حصہ لے گا جو 23 جولائی کو ٹوکیو میں شروع ہونے والے ہیں۔

وفد کے شامل 24 اولمپک چیمپیئنز میں سے 19 نے 2016 کے ریو اولمپکس میں طلائی تمغے جیتے تھے جبکہ 293 ایتھلیٹ اولمپک میں جگہ بنائیں گے۔

چین کے اسپورٹس اسٹیٹ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر گاو زیدان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اولمپک اب تک کا سب سے بڑا وفد ہے جسے چین نے بیرون ملک بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اولمپک میں شریک ہونے والے بھارتی اسکواڈ کو مودی کی نیک خواہشات

وفد میں مجموعی طور پر 777 ممبر ہیں جن میں 30 غیر ملکی کوچ بھی شامل ہیں اور تقریباً تمام ممبروں نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details