اردو

urdu

ETV Bharat / sports

عامر خان کا پاکستان کے لئے چار کروڑ روپے کاعطیہ

بین الاقوامی شہرت یافتہ برطانوی باکسرعامرخان نے پاکستان کو کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے چار کروڑ پے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ۔

عامر خان کا پاکستان کے لئے چار کروڑ روپے کاعطیہ
عامر خان کا پاکستان کے لئے چار کروڑ روپے کاعطیہ

By

Published : Mar 31, 2020, 12:00 AM IST

باکسنگ کے سابق عالمی چمپئن عامر خان نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب خاندانوں کے لئے چار کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عامر خان کا پاکستان کے لئے چار کروڑ روپے کاعطیہ

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے تعلق سے کہا ہے کہ عامر خان فاؤنڈیشن کے توسط سے پاکستان میں غریب اور نادار افراد کی امداد کے لیے راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔ عامر خان نے اسلام آباد میں واقع اپنی باکسنگ اکیڈمی کو بھی قرنطینہ سینٹر بنانے کی پیشکش کی ہے، اور کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت پاکستان سے بھرپور تعاون کرنا چاہتا ہوں، باکسنگ اکیڈمی کے ہال میں ایک ہزار بستر لگانے کی جگہ موجود ہے جسےحسب ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

عامر خان کا پاکستان کے لئے چار کروڑ روپے کاعطیہ

عامر خان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے غریب عوام کے لیے ہر ممکن مدد اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں اور عوام اپنے مداحوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں پر قیام کو ممکن بنائیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details