اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Footballer Pele Passes Away برازیل کے اسٹار فٹبالر پیلے کا انتقال

دنیا کے عظیم فٹبالر برازیلین لیجنڈ پیلے انتقال کر گئے۔ انہوں نے 82 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ وہ کولن کینسر سے لڑ رہے تھے۔ انہیں 29 نومبر کو ساؤ پاؤلو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ Footballer Pele Passed Away

برازیلین اسٹار فٹبالر پیلے کا انتقال
برازیلین اسٹار فٹبالر پیلے کا انتقال

By

Published : Dec 30, 2022, 6:29 AM IST

Updated : Dec 30, 2022, 7:11 AM IST

براسیلیا:برازیل کے فٹ بال اسٹار کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ واضح رہے کہ پیلے کا شمار دنیا کے عظیم فٹبالرز میں ہوتا ہے۔ وہ کچھ عرصے سے اسپتال میں داخل تھے۔ 20ویں صدی کے عظیم فٹبالر پیلے کو کولن کینسر تھا۔ انسٹاگرام پر انتقال کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے پیلے کی بیٹی کیلی نیسیمینٹو نے لکھا، 'ہم جو کچھ بھی ہیں، آپ کی وجہ سے ہیں۔ ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ ریسٹ ان پیس۔ brazilian football star Player pele passes away

برازیل کو تین بار ورلڈ کپ جتوانے والے پیلے کی موت کے بعد ان کی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ پیلے نے نے دو سال قبل ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی موت کے بعد کیا تھا۔ پیلے نے 2020 میں میراڈونا کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا، ’’مجھے امید ہے کہ ہم جنت میں ایک ساتھ فٹ بال کھیلیں گے۔' برازیل کی ریاست مینس گیریس میں پیدا ہوئے فٹبالر پیلے اب بھی برازیل کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 92 میچوں میں 77 گول کئے ہیں۔ پیلے نے سنہ 1958، 1962 اور 1970 میں فیفا ورلڈ کپ جیتا۔ Pele Message For Maradona Went Viral

یہ بھی پڑھیں: عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا نہیں رہے

چند روز قبل برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے نے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی تھی۔ اس کے ساتھ انہوں نے فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے پر فرانس کے ایم بپے کو بھی مبارکباد دی تھی۔ پیلے کے نام کے ساتھ کچھ منفرد ریکارڈ منسلک ہیں۔ پیلے نے اپنے کیریئر میں 1279 گول کیے، وہ 3 فیفا ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ پیلے نے 6 برازیلی لیگ ٹائٹل جیتے اور دو بار کوپا لیبرٹاڈوریس ٹائٹل بھی جیتا تھا۔ وہ 1971 میں برازیل کی قومی ٹیم سے ریٹائر ہوئے۔

Last Updated : Dec 30, 2022, 7:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details