ایم سی میریکوم سے اولمپک كواليفائرس کے لئے ہفتہ کو ہوئے 51 کلوگرام زمرے کے ٹرائیلز میں 1-9 سے ہارنے والی تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین کے والد جمیل احمد نے اس مقابلے میں ان کی بیٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کئے جانے کا الزام لگایا ہے۔
جمیل نے مقابلہ ختم ہوتے ہی اپنی جگہ کھڑے ہو کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور میری کوم پر برس پڑے۔ جمیل نے بعد میں صحافیوں سے کہا کہ اس مقابلے میں ان کی بیٹی جیتی تھی لیکن اس کے ساتھ امتیازی سلوک کر کے میری کوم کو فاتح بنایا گیا۔