اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'ٹوکیواولمپکس میں بھارتی باکسر متعدد تمغے جیت سکتے ہیں'

عالمی چمپئن شپ کے كوارٹرفائنلسٹ اور اگلے سال ہونے جا رہے ٹوکیو اولمپک میں بھارت کی میڈل امید مانے جا رہے 57 کلو گرام کلاس کے باکسر کوندر سنگھ بشٹ کا خیال ہے کہ اگر بھارتی باکسر نے اسی طرح اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھی تو ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے کھاتے میں باکسنگ سے دو تین تمغے آ سکتے ہیں۔

'ٹوکیواولمپکس میں بھارتی باکسر متعدد تمغے جیت سکتے ہیں'
'ٹوکیواولمپکس میں بھارتی باکسر متعدد تمغے جیت سکتے ہیں'

By

Published : Dec 17, 2019, 8:02 PM IST

کوندر نے اس سال ایشیائی باکسنگ مقابلہ میں موجودہ عالمی چمپئن كیرات يرالیو کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر تہلکہ مچایا تھا اور آگے چل کر اس مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

وہ اس کے علاوہ عالمی چمپئن شپ میں 2017 اور 2019 میں دو بار كوارٹرفائنلسٹ موجود ہیں۔

اس وقت دہلی میں چل رہی ہے بگ باؤٹ باکسنگ لیگ کی ٹیم بامبے بلیٹس کے سرکردہ باکسر نے منگل کو کہا کہ ہندوستانی باکسنگ میں مسلسل سدھار ہو رہا ہے اور اس کا ثبوت اس سال کی عالمی چمپئن شپ میں ہندستانی باکسر کی کارکردگی ہے۔

عالمی چمپئن شپ میں بھارتی مرد باکسر نے پہلی بار ایک مقابلے میں دو تمغے جیتے جبکہ خاتون باکسر نے چار تمغہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

کوندر نے کہاکہ بھارتی باکسنگ کی سطح اس وقت کافی بلند ہو گئی ہے۔ پہلے باکسر کو لوگ زیادہ نہیں جانتے تھے لیکن اب باکسنگ کو لے کر ملک میں کافی جوش ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ ٹوکیو اولمپک میں ہندوستانی باکسر اچھی کارکردگی کریں گے اور ملک کے لئے 2-3 تمغے جیتیں گے ۔بگ باؤٹ باکسنگ لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی بامبے ٹیم کے کوچ گریش پوار نے بھی کوندر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارتی باکسنگ بدل رہی ہے اور آنے والے سالوں میں ان کے باکسر کو بھی چمپئن کرکٹروں کی طرح جانا پہچانا جائے گا۔ کوچ نے ساتھ ہی کہا کہ ہندوستانی باکسر ٹوکیو میں کم از کم دو تمغے جیت سکتے ہیں۔ پوار کے مطابق کوندر بشٹ اور امت پنگھل میں اولمپک تمغے جیتنے کا دم ہے۔

کوچ گریش پوار نے اولمپک میڈلسٹ باکسر وجیندر سنگھ اور ایم سی میری کوم کی کارکردگی کو کھلاڑیوں کے لئے مثالی بتایا اور کہا کہ آنے والے سالوں میں ان کی طرح بہت سے چمپئن ابھر کر سامنے آئیں گے لیکن ضرورت اس کھیل میں سنجیدہ کوشش کرنے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی باکسر کو ہر قسم کی سہولتیں مل رہی ہیں اور یہ سب فیڈریشن کی کوششوں کی وجہ سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔

:

ABOUT THE AUTHOR

...view details