اردو

urdu

ETV Bharat / sports

امت پنگھل کوارٹر فائنل میں

امت پنگھل نے ایشیا / اوشیانا اولمپکس کوالیفائنگ باکسنگ ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کی سخت جیت کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے ہفتہ کو 52 کلو گرام کلاس کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا-

By

Published : Mar 7, 2020, 10:29 PM IST

امت پنگھل کوارٹر فائنل میں
امت پنگھل کوارٹر فائنل میں

بھارت کے عالمی چمپئن شپ کے سلور فاتح امت پنگھل نے ایشیا / اوشیانا اولمپکس کوالیفائنگ باکسنگ ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کی سخت جیت کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے ہفتہ کو 52 کلو گرام کلاس کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

امت پنگھل کوارٹر فائنل میں

اپنے وزن کی کلاس میں ٹاپ سیڈ پنگھل نے منگولیا کے احمد خارخو کو سخت مقابلے میں 3-2 سے شکست دی۔ پنگھل ابھی ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ حاصل کرنے سے ایک جیت دور رہ گئے ہیں لیکن دولت مشترکہ کھیلوں کی چمپئن گورو سولنكی (57) کو ٹاپ سیڈ اور عالمی چمپئن ازبکستان کے معراج ذبیك مرزاخالوف سے 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پنگھل کو منگولی باکسر سے اپنے پچھلے مقابلے میں عالمی فوجی کھیلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن پنگھل نے اس بار اپنے بااثر اٹیک سے سارا بدلہ چکا لیا۔

مقابلہ اگرچہ کافی سخت تھا لیکن پانچ ججوں میں سے تین نے بھارتی باکسر کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا۔ ایشیائی چمپئن شپ کی طلائی فاتح پنگھل کا کوارٹر فائنل میں جنوبی مشرقی ایشین گیمز چمپئن فلپائن کے کارلو پالم سے مقابلہ ہوگا۔

اب تک چار ہندستانی خاتون اور چھ مرد سمیت 10 باکسر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں اور ٹوکیو کا ٹکٹ حاصل کرنے سے ایک جیت دور رہ گئے ہیں۔

اس سے پہلے دولت مشترکہ کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ وکاس کرشنن (69 کلوگرام) نے جمعہ کو کرغزستان کے نورسلتان مماتالی کو 5-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ نمن تور (91 کلوگرام) اپنا مقابلہ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ نمن کو شام کے الدین غوثین کے ہاتھوں 0-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details