اردو

urdu

By

Published : Dec 21, 2019, 11:45 PM IST

ETV Bharat / sports

گجرات بنا بگ باؤٹ چیمپئن

گجرات جائنٹس نے کپتان امت پنگھل اور اسکاٹ فوریسٹ کے دم پر پنجاب کو شکست دے کر اولین بگ باؤٹ چمپئین شپ کا خطاب اپنے نام کرلیا

گجرات بنا بگ باؤٹ چیمپئن
گجرات بنا بگ باؤٹ چیمپئن

اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم کے ڈی جادھو ہال میں کھیلی گئی بگ باؤٹ انڈین باکسنگ لیگ کے دلچسپ فائنل میں ہفتہ کو 0۔2 سے پچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے پنجاب پینتھرز کو 4۔3 سے شکست دے لیگ کے پہلے ایڈیشن کا خطاب اپنے نام کر لیا۔

پنجاب کے لئے خواتین کے 51 کلو گرام وزن زمرے میں درشن دوت اور مردوں کے 57 کلو گرام وزن کے زمرے میں عبدالملك كھالاكوف نے ابتدائی دو مقابلے جیت پنجاب کو 2۔0 سے آگے کر دیا تھا۔ اس کے بعد آشیش كلهاريا (مردوں کے 69 کلو) اور امت (مردوں کے 52 کلو) نے اپنے اپنے میچ جیت کر گجرات کی 2۔2 سے برابر دلادی۔
سونیا لاتھیر نے خواتین کے 60 کلو گرام میں گجرات کی تجربہ کار باکسر سریتا دیوی کو منقسم فیصلے سے شکست دے ایک بار پھر پنجاب کو آگے کر دیا، لیکن فوریسٹ نے اپنا مقابلہ جیت اسکور 3۔3 سے برابری پر کردیا۔ فائنل کا آخری میچ فیصلہ کن رہا جہاں مردوں کے 75 کلو گرام وزن زمرے میں گجرات کے اشيش کمار اور پنجاب کے یشپال کے درمیان میچ ہوا۔ آشیش نے یشپال کو 5۔0 سے شکست دے گجرات کو خطابی جیت سے ہمکنار کردیا۔
دن کے پہلے میچ میں پنجاب کی جانب سے آدرش رنگ میں اتری تھیں۔ آدرش کی یہ مسلسل تین شکست کے بعد پہلی جیت ہے۔ پیٹھ میں تفلیف کے سبب پنجاب کی کپتان ایم سی میری کام رنگ میں نہیں اتری توآدرش پر میری کام کی تلافی کرنے کی بڑی ذمہ داری تھی۔ آغاز میں آدرش ضرور تھوڑی جلدی میں نظر آئیں لیکن وقت رہتے انہوں نے واپسی کی اور گجرات کی راجیش نروال کو 4۔1 سے ہرا دیا۔
لیگ راؤنڈ میں چراغ سے شکست کھانے والے كھالاكوف اس میچ میں خاص حکمت عملی کے ساتھ اترے تھے۔ انہوں نے اس میچ میں شروع سے ہی جارحیت کا مظاہرہ کیا اور چراغ کو حیران کیا۔ انہیں فتح حاصل کرنے میں کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوئی۔ اس کے بعد گجرات نے مسلسل دو میچ جیت کر مقابلہ 2۔2 سے برابر تک پہنچا دیا۔ مردوں کے 69 کلو گرام وزن زمرے کے مقابلے میں پنجاب کے تجربہ کار باکسر منوج کمار کو آشیش كلهاريا نے شکست دے گجرات کی واپسی کا راستہ طے کیا۔ آشیش نے یہ میچ 5۔0 سے جیت لیا۔
اگلے میچ میں گجرات کے کپتان امت پنگھل رنگ میں تھے اور ان کا سامنا پنجاب کے پي ایل پرساد سے تھا۔ اس میچ میں امت کے جیتنے کی امیدیں زیادہ تھیں۔ پرساد نے اگرچہ امت کو چیلنج تو دیالیکن امت 5۔0 سے میچ جیتنے میں کامیاب رہے اور ان کی جیت نے گجرات کو مقابلے میں واپسی دلا دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details