بترا نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک کو لکھے خط میں اس کردار کے لئے منتخب ہونے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اولمپکس چینل کمیشن کے رکن بنے بترا - اولمپکس چینل کمیشن
بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر نریندر بترا کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اولمپکس چینل کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
اولمپکس چینل کمیشن کے رکن بنے بترا
بترا نے لکھا کہ اولمپکس چینل کمیشن کے رکن کے طور پر مقرر ہونے سے فخر محسوس کر رہا ہوں اور خوشی کے ساتھ اس تقرری کو قبول کرتا ہوں۔ اس اضافی کردار میں آئی او سی کی خدمت کرنا انتہائی فخر کی بات ہے۔
کمیشن آئی او سی سیشن، آئی او سی ایگزیکٹیو بورڈ اور آئی او سی صدر کو مشورہ دیتا ہے۔ بترا آئی او سی کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ آئی او اے کے صدر اور بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر رکن بھی ہیں۔