چین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی عبدالسلام کے کے کلب سنکیانگ فلائنگ ٹائیگرز نے جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ انجری کے سبب ایک عرصے تک کھیل سے باہر رہیں گے ۔
واضح رہے کہ 24 دسمبر کو سنکیانگ اور بیجنگ ڈکس کے مابین سی بی اے میچ کے دوران عجیب طرح سے گرنے کے بعد 23 سالہ کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے۔
چوٹ لگنے کے بعد انہیں اسٹریچر کے ذریعے کورٹ سے باہر لے جایا گیا ، بعد ازاں انہیں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے ٹیسٹ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔
ان کے کلب کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسپورٹس میڈیسن کے ماہرین سے علاج معالجے پر تبادلہ خیال کریں گے اور عبد السلام کو جلد سے جلد کورٹ میں واپس آنے میں مدد کے لئے بہترین اسپتال کا انتخاب کریں گے۔
اس سیزن میں ، عبدالسلام نے 20 مقابلوں میں اوسطا 16.8 پوائنٹس حاصل کئے اور 5 ریباؤنڈز کیے ہیں ، سنکیانگ فی الحال گوانگ ڈونگ ساؤتھ ایسٹ ٹائیگرز سے پیچھے سی بی اے میں دوسرے نمبر پر ہے۔