اردو

urdu

ETV Bharat / sports

SAFF Women's Championship بنگلہ دیش نے بھارت کو تین صفر سے شکست دی - بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت فٹ بال ٹیم

سیف خواتین فٹ بال چیمپئن شپ 2022 میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 0۔3 سے شکست دے دی۔ Bangladesh vs India Football Team

بنگلہ دیش نے بھارت کو تین صفر سے شکست دی
بنگلہ دیش نے بھارت کو تین صفر سے شکست دی

By

Published : Sep 14, 2022, 11:01 AM IST

کھٹمنڈو: بنگلہ دیش نے شوپنا کے دو گول کی بدولت منگل کو سیف خواتین فٹ بال چیمپئن شپ 2022 میں بھارت کو 0۔3 سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شوپنا (12ویں منٹ اور 53ویں منٹ) نے دو گول کیے جبکہ سریموتی سرکار (22ویں منٹ) نے ایک گول کیا۔ Bangladesh beat India in SAFF Womens Championship

بھارتی خواتین اس یادگار دن پر ایک بھی گول نہیں کر سکیں۔ بھارت اپنے پہلے دو میچوں میں پاکستان (0۔3) اور مالدیپ (0۔9) کو شکست دے کر ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (ایس اے آئی ایف) ویمنز چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: SAFF Women's Championship خواتین کی ٹیم سیف چیمپئن شپ کے لیے کھٹمنڈو روانہ

بھارت نے اس ٹورنامنٹ کے لیے 23 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ جس میں ادیتی چوہان، میبم لنتھونگمبی دیوی اور سومیا نارائناسامی کو گول کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سویٹی دیوی، ریتو رانی، اشلتا دیوی، رنجنا چانو، منیسا پنا، مشیل کاسٹانہا، جولی کشن اور سنتوش ڈیفنڈر کا کردار ادا کریں گے۔ انجو تمانگ، پرینکا دیوی، مارٹینا تھوکچوم، سندھیا رنگناتھن، کشمینا اور رتن بالا دیوی بطور مڈ فیلڈر، جبکہ دلر مرانڈی، اپرنا نرزاری، سومیا گگولوتھ، رینو، کرن پسڈا اور ڈانگمی گریس فارورڈ کی قیادت کریں گے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ سورین چھتری ہوں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details