اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کشتی میں بجرنگ پنیا کو ٹاپ سیڈ ملا

راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جانے والا بھارتی پہلوان بجرنگ پنیا نے 14 ستمبر سے قزاقستان کے نور سلطان میں منعقدہ عالمی کشتی چیمپیئن شپ کے لیے ٹاپ سیڈ حاصل کیا ہے۔

کشتی میں بجرنگ پنیا کو ٹاپ سیڈ ملا

By

Published : Sep 6, 2019, 1:29 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:32 PM IST

ٹوکیو اولمپکس کے سب سے بڑے تمغے کے دعویدار بجرنگ پنیا نے پچھلی بار عالمی چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، اور اس بار نہ صرف وہ اپنے تمغے کا رنگ بدلنا چاہتے ہیں بلکہ اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کرلیں گے۔

بجرنگ پنیا نے اس ٹورنامنٹ سنہ 2013 میں 60 کلوگرام میں کانسیہ تمغہ جیتنے کے 5 سال بعد 65 کلو گرام میں کھیلنے لگے۔

بجرنگ کی نگاہیں اب اس عالمی چیمپیئن شپ میں سشیل کمار کے بعد سونے کا تمغہ جیتنے والے دوسرے بھارتی پہلوان بننے پر ہیں۔ سشیل نے سنہ 2010 میں ورلڈ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

پچیس سالہ پہلوان بجرنگ پنیا نے گذشتہ ایک سال میں کچھ خاص نہیں کیا لیکن 65 کلوگرام کیٹگری میں دنیا کا نمبر ون پہلوان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بیشتر بھارتی پہلوان تربیتی کیمپ چھوڑ چکے ہیں، جبکہ ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والی وینیش فوگاٹ ابھی بھی تربیتی کیمپ میں موجود ہیں۔ ونش پہلی بار ورلڈ چیمپیئنشپ میں شرکت کے لیے جارہی ہیں۔ ونیش نے پچھلے کچھ مہینوں میں لگاتار تین ٹورنامنٹس میں طلائی تمغے اپنے نام کی ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 3:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details