نئی دہلی: دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی اور بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کی لیڈر ببیتا پھوگٹ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگا کر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس معاملے کو اٹھائیں گی۔ کھلاڑیوں کے تحفظ سے متعلق حکومت کے ساتھ ہیں اور انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ببیتا پھوگٹ جمعرات کو پہلوانوں کے درمیان پہنچی اور کہاکہ ’’میں کشتی کے اس معاملے میں اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔ میں آپ سب کو یقین دلاتی ہوں کہ میں اس مسئلے کو حکومت کے ساتھ ہر سطح پر اٹھانے کے لیے کام کروں گی اور مستقبل کا فیصلہ کھلاڑیوں کے جذبات کے مطابق کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گی۔ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے اور وہ انصاف کی لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔