ایڈیلیڈ:آسٹریلیا کے میٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یکطرفہ میچ میں جیریمی ہیورڈ (29ویں، 41ویں) نے آسٹریلیا کی جانب سے دو گول کیے جب کہ جیکب وہٹن (30ویں)، ٹام وکہم (34ویں) اور میتھیو ڈاسن (54ویں) نے ایک ایک گول کیا۔ ہندوستان کی طرف سے واحد گول دلپریت سنگھ (25ویں منٹ) نے کیا۔ Australia Beat India By 5-1 In Hockey Test Series
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 4-3 سے شکست دینے کے بعد ہندوستانی کھلاڑی پر اعتماد تھے۔ دلپریت نے دوسرے کوارٹر میں بھی میچ کا پہلا گول کر کے ہندوستان کو ابتدائی برتری دلائی لیکن اس کے بعد آسٹریلیا نے ہندوستان سے میچ چھیننے کا سلسلہ جاری رکھا۔ دوسرے کوارٹر کے اختتام سے ایک منٹ پہلے ہیورڈ اور وہیٹن نے دو گول کرکے آسٹریلیا کو برتری دلادی۔ تیسرے کوارٹر میں وکھم اور ہیورڈ کے گول نے ہندوستان کو میچ سے باہر کردیا۔