جکارتہ (انڈونیشیا):ایشیا کپ ہاکی کے پہلے میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا۔ بھارتی ٹیم نے شروع سے ہی میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی تھی۔ کافی دیر تک بھارتی ٹیم نے ایک۔صفر کی برتری برقرار رکھی تھی تاہم پاکستان نے کھیل کے آخری دو منٹ میں گول کر کے اسکور برابر کر دیا اور اس طرح میچ 1-1 سے ڈرا ہوگیا۔ Indian-Pakistan Hockey Match Draw
Asia Cup Hockey: بھارت۔پاکستان کا میچ ڈرا
ایشیا کپ ہاکی میں بھارت۔پاکستان کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 سے ڈرا ہوگیا۔ اگرچہ بھارت نے پہلے ہاف میں ایک گول کی برتری حاصل کر لی تھی لیکن پاکستانی ٹیم نے آخری لمحات میں گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔ India vs Pakistan Hockey Match
میچ میں 69 سیکنڈ باقی تھے اور پاکستان کو کارنر مل گیا اور مُشبہار نے ڈریگ فلک کھیلتے ہوئے پہلے فرسٹ رشر سے گیند ٹکرائی اور پاکستانی کھلاڑی عبدل رانا نے گیند کو گول پوسٹ میں ڈال دیا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔ اس سے قبل پہلے ہاف میں بھارت ایک گول کی برتری حاصل کر لی تھی۔ بھارتی ٹیم کو تیسرے کوارٹر میں پہلا پنالٹی کارنر ملا۔ ریویو کے بعد بھارت کو ایک بار پھر کارنر دیا گیا۔ تاہم ٹیم گول نہ کر سکی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کو مزید پنالٹی کارنر ملا لیکن ایک بار پھر وہ ناکام ہو گئے۔