دوحہ: لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا نے قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل میں نیدر لینڈ کے خلاف پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-3 (2-2) سے کامیابی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔ واضح رہے کہ آٹھ سال قبل بھی ارجنٹینا نے ورلڈ کپ میں نیدرلینڈ کو باہر کیا تھا۔ اس وقت بھی ارجنٹینا پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جیت حاصل کی تھی۔ Argentina Win On Penalties To Make Semis
مقررہ منٹوں میں 2-2 سے برابری کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔ اضافی وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ جہاں ارجنٹینا نے یہ میچ 4-3 سے جیت لیا۔ آٹھ سال پہلے ارجنٹینا نے ہی نیدرلینڈ کو ورلڈ کپ سے باہر کیا تھا۔ ارجنٹینا کی ٹیم اب 14 دسمبر کو سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف کھیلے گی۔ میچ کے 35ویں منٹ میں ہی نیہوئل مورینا نے ارجنٹینا کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ انہوں نے لیونل میسی کے شاندار پاس پر گول کیا۔ میسی نے 73ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کیا۔ اس کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ ارجنٹینا کی ٹیم آسانی سے میچ جیت جائے گی۔ تاہم ایسا نہیں ہوا۔ 78ویں منٹ میں نیدرلینڈ کے کھلاڑی باؤٹ بیگھورسٹ نے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا۔