اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پنجاب انٹرنیشنل گرینڈ ماسٹرز ٹورنامنٹ کا اعلان

آل انڈیا شطرنج فیڈریشن (اے آئی سی ایف) کے صدر ڈاکٹر سنجے کپور نے پہلے پنجاب انٹرنیشنل گرینڈ ماسٹر ٹورنامنٹ کا اعلان کیا جو رواں برس کے اخیر میں جالندھر میں ہوگا۔

By

Published : Mar 15, 2021, 10:47 PM IST

AICF
AICF

ڈاکٹر سنجے کپور نے شطرنج کے فروغ کے لیے کئی نئی چیزوں کی نقاب کشائی کی۔ خاص طور سے ان ریاستوں میں جہاں شطرنج مقبول کھیل نہیں ہے۔

سنجے کپور نے کہا کہ 'ہمارا مقصد اس ٹورنامنٹ کے ذریعے بہترین کھلاڑیوں کو باہر لانا ہے۔ اس کے علاوہ کانپور میں 13 سے 20 اپریل تک سینیئر نیشنل شطرنج چیمپیئن شپ بڑے پیمانے پر منعقد کئے جائیں گے۔

سنجے کپور جنہیں پنجاب اسٹیٹ شطرنج فیڈریشن (پی ایس سی اے) نے اے آئی سی ایف کا سب سے کم عمر صدر بننے پر اعزاز سے نوازا تھا، نے بتایا کہ فیڈریشن آئندہ ماہ سے ملک میں کم از کم تین اضلاع کے منتظمین کو شطرنج کے فروغ کے لیے منتخب اور تربیت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد جلد ہی ملک میں 1500 تربیت یافتہ منتظمین تیار کرنا ہے تاکہ ہم پورے سال بہت سارے ٹورنامنٹ منعقد کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details