نئی دہلی: نکھت زرین، لولینا بورگوہین، نیتو گھنگھاس اور سویٹی بورا نے جمعرات کے روز خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں اپنے اپنے سیمی فائنل مقابلے جیت کر کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی بنایا ہے۔ نکہت کے پاس باکسنگ کی عظیم ایم سی میری کوم کے بعد دوسری بھارتی باکسر بننے کا موقع ہوگا جس نے یہ اعزاز ایک سے زیادہ مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔ میری کوم چھ بار کی عالمی چیمپئن ہیں۔ دفاعی عالمی چیمپئن نکہت نے 50 کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل میں کولمبیا کی انگرڈ ویلینسیا کو 5-0 سے شکست دی، جب کہ لولینا (75 کلوگرام) نے چین کی سابق عالمی چیمپئن لی کیان کو 4-1 سے ہرا کر اپنی پہلی عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔
کامن ویلتھ گیمز 2022 کی گولڈ میڈلسٹ نیتو نے 48 کلوگرام کے سیمی فائنل میں قزاخستان کی الکوا بالکی بیکووا کو 5-2 سے شکست دی۔ دن کے آخری مقابلے میں، تین بار کی ایشین چیمپئن کا تمغہ جیتنے والی سویٹی (81 کلوگرام) نے آسٹریلیا کی ایما سو گرینٹری کو 4-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں ہندوستان کا غلبہ برقرار رکھا۔ فائنل میں نکہت کا مقابلہ دو بار کی ایشین چیمپئن ویتنام کی نگوین تھی ٹام سے ہوگا۔ نکھت نے لگاتار تین میچز (منگل، بدھ اور جمعرات) لڑی اس دوران انہوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ تھک چکی تھی، لیکن فائنل سے قبل انہیں دو دن کا وقفہ ملا جو کہ ان کے لیے ایک پلس پوائٹس ثابت ہوگا۔