اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics: بھارتی ہاکی ٹیم نے ارجنٹینا کو 1۔3 سے شکست دی

بھارتی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو کے اوئی ہاکی اسٹیڈیم میں گروپ راؤنڈ کے میچ میں ارجنٹینا کو 1۔3 سے شکست دے دی۔

By

Published : Jul 29, 2021, 8:56 AM IST

بھارت اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت کے لئے ورون کمار نے 43 ویں منٹ میں گول کیا جس کے بعد 48 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے کیسیلا نے پینلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے اسکور برابر کردیا۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے وویک ساگر نے ڈرا ہو رہے میچ کو بھارت کے جھولی میں ڈال دیا۔ ساگر نے 58 ویں منٹ میں گول کرکے بھارت کو 2-1 سے برتری دلا دی۔

اگلے ہی منٹ میں ہرمنپریت سنگھ نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر بھارت کو 1۔3 سے جیت دلا دی۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم اپنے گروپ کے تمام میچ کھیل چکی ہے اور وہ گروپ کے ٹاپ 4 کا حصہ ہے جو کوارٹر فائنل کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپک ساتواں دن: بھارتی کھلاڑیوں کا شیڈول

اس سے قبل بھارت نے اپنے گروپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کو 2۔3 سے جبکہ اسپین کو 0۔3 سے شکست دی تھی۔ وہیں، آسٹریلیا کی ہاتھوں بھارت 7۔1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details