اردو

urdu

ETV Bharat / sports

گول کیپرز کے لیے خصوصی کیمپ - ہاکی انڈیا

ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) نے انڈین اسپورٹس اتھارٹی بنگلور میں ہونے والے خصوصی گول کیپر کیمپ کے لیے نو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، جس کا نظم بطور ماہر ہالینڈ کے ڈینس وین ڈی پول کریں گے۔

گول کیپرز کے لیے خصوصی کیمپ

By

Published : Jun 30, 2019, 10:40 PM IST

Updated : Jun 30, 2019, 10:53 PM IST

یہ کیمپ یکم جولائی سے شروع ہوگا اور سات دن تک چلے گا، یہ کیمپ ڈینس اور مرد ہاکی ٹیم کے چیف کوچ گراہم ریڈ کی قیادت میں منعقد ہوگا۔

گول کیپرز کیمپ میں پی آر شريجیش، کرشنا بی پاٹھک، سورج كاركیرا، جگراج سنگھ، پارس ملہوترا، جگدیپ دیال، پون، پرشانت کمار چوہان اور ساحل کمار نائک کو شامل کیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

بھارتی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ گراہم ریڈ نے کہا کہ یہ رواں برس کا پہلا گول کیپر کیمپ ہے اور یہ نہ صرف 33 کور گول کیپر کے لیے بلکہ نوجوان گول کیپرز کے لیے بھی سنہری موقع ہے اور یہ موقع گول کیپر کو عالمی معیار کی ٹریننگ فراہم کرے گا اور ان کے کھیل کو صحیح سمت میں موڑنے میں مدد ملے گی۔

گراہم نے کہا کہ گول کیپر کیمپ سے انہیں ٹیم میں صحیح گول کیپر منتخب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سے کیمپ میں گول کیپرز کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھ پاؤں گا اور مجھے گول کیپر کو منتخب کرنے میں مدد ملے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ڈینس ہالینڈ میں ڈرائیور گولی اکیڈمی سے جڑے ہوئے ہیں وہ غیر ملکی ٹیموں کی دعوت ملنے پر ٹریننگ دیتے ہیں، اس سے قبل وہ کینیڈا کی قومی خواتین ٹیم سے منسلک تھے۔

Last Updated : Jun 30, 2019, 10:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details