نئی دہلی: دہلی کے شیام لال کالج نے سخت مقابلہ کے بعد سینیئر دہلی اسٹیٹ مینز ہاکی چمپیئن شپ کا خطاب جیت لیا۔ شیام لال کالج نے فیتھ کلب کو 3-4 سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
قومی دارالحکومت دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک 2-2 سے برابر تھیں۔
شیام لال کالج کی جانب سے آشیش سہراوت اور راج ویر نے ایک ایک گول کیا جب کہ نتن نے فیتھ کلب کے لیے دو گول کیے۔ اس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:راشد خان، افغان پناہ گزیں سے کرکٹ کی بلندیوں تک کا سفر
للت اور وکاس اپادھیائے نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شیام لال کالج کے لیے دو دو گول کیے۔ فیتھ کلب کی جانب سے نتن نے دو اور سمت نے ایک گول کیا۔