اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مہاراشٹراوراترپردیش کوقومی ہاکی چمپئن شپ کی میزبانی - ہاکی انڈیا نے اپنی رکن یونٹوں

مہاراشٹر اور اتر پردیش اگلے سال بالترتیب 11 ویں ہاکی انڈیا سینئر قومی مرد اور خاتون چمپئن شپ کی میزبانی کریں گے ۔

مہاراشٹراوراترپردیش کوقومی ہاکی چمپئن شپ کی میزبانی
مہاراشٹراوراترپردیش کوقومی ہاکی چمپئن شپ کی میزبانی

By

Published : May 14, 2020, 4:14 PM IST

ملک میں ہاکی کے انتظامی ادارے ہاکی انڈیا نے اپنی رکن یونٹوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی کانگریس منعقد کی، جس میں قومی چیمپئن شپ کے میزبانوں کے بارے میں فیصلہ کیا۔متعدد رکن یونٹس نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی تھی۔

مہاراشٹراوراترپردیش کوقومی ہاکی چمپئن شپ کی میزبانی

ہاکی انڈیا نے اعلان کیا کہ مہاراشٹر 11 ویں ہاکی انڈیا سینئر قومی مرد چمپئن شپ 2021 کی میزبانی کرے گا جبکہ اترپردیش 11 ویں ہاکی انڈیا سینئر قومی خواتین چمپئن شپ 2011 کی میزبانی کرے گا۔

11 ویں ہاکی انڈیا جونیئر قومی مرد چمپئن شپ اور سب جونیئر چمپئن شپ 2021 کی میزبانی ہریانہ کرے گا جبکہ 11 ویں ہاکی انڈیا جونیئر قومی خواتین چمپئن شپ اور سب جونیئر چمپئن شپ 2021 کی میزبانی جھارکھنڈ کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details