اردو

urdu

ETV Bharat / sports

خواتین ہاکی ٹیم فائنل میں

جاپان میں جاری اولمپک ٹیسٹ ایوینٹ میں اپنا آخری لیگ مقابلہ ڈرا کرنے کے باوجود بھارتی خواتین ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

خواتین ہاکی ٹیم فائنل میں

By

Published : Aug 20, 2019, 9:31 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:04 PM IST

خواتین ہاکی ٹیم نے آج چین کے خلاف گروپ مرحلے کا آخری میچ 0-0 سے ڈرا کرکے اولمپک ٹیسٹ ایونٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

بھارتی ٹیم تین مقابلوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلے مقام پر ہے اور اسی وجہ سے اسے فائنل میں داخلہ مل گیا۔

اس میچ کو ڈرا کرانے اور ٹیم کو فائنل میں جگہ یقینی کرنے میں بھارتی ٹیم کی گول کیپر سویتا نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے شاندار کھیل کی بدولت مخالف ٹیم کو گول کرنے سے روکا۔

اوئی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ رخ اختیار کیا تھا اور چینی ٹیم کو گول کرنے سے روکے رکھا۔

حالاںکہ میچ کے 8 ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا لیکن گرجیت کور اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے کوارٹر میں ایک مرتبہ پھر سے بھارتی ٹیم کو پنالٹی کارنر ملا لیکن ایک مرتبہ پھر سے گرجیت کے ہاتھ ناکامی آئی۔

دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔

واضح رہے کہ فائنل میں پہنچنے کے لیے چینی ٹیم کو یہ میچ جیتنا لازمی تھا لیکن بھارتی ٹیم نے اس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

حالاںکہ 41 ویں اور 47 ویں منٹ میں اسے پنالٹی کارنر ملا لیکن بھارتی گول کیپر سویتا نے اسے گول میں تبدیل نہیں ہونے دیا، اور اس طرح میچ بنا کسی گول کے ڈرا پر ختم ہوا اور بھارت نے فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 5:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details