سلطان آف جوہر کپ ٹورنامنٹ کے راؤنڈ رابن میں بہترین کارکردگی کے بعد سیمی فائنل میں بھی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
بھارتی جونیئر ہاکی ٹیم نے شیلانند لاکڑا کے دو شاندار گول کی بدولت آسٹریلیا کو 1-5 سے شکست دی۔
گزشتہ رنر اپ بھارتی ٹیم نے ایک میچ باقی رہتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی ہے۔
بھارتی ٹیم کی چار میچوں میں یہ تیسری جیت ہے، بھارت نے اس سے قبل ملیشیا کو 2-4 سے اور نیوزی لینڈ کو 2-8 کے بڑے فرق سے شکست دی تھی لیکن جاپان سے اسے 4-3 سے شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔
جاپان سے ملی شکست کے دھچکے پر قابو پاتے ہوئے بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو بڑے فرق ہرایا۔
اس جیت میں شلانند لاکڑا نے 26 ویں اور29 ویں منٹ میں جبکہ دلیپ سنگھ نے 44 ویں منٹ، گرو صاحب جیت سنگھ نے 48 ویں منٹ میں اور مندیپ مور نے 50 ویں منٹ میں گول کیا۔
پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم نے دوسرے کوارٹر میں جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے چار منٹ کے فرق سے دوگولز کیے۔
بھارت نے تیسرے کوارٹر میں ایک اور چوتھے کوارٹر میں دو گول کر کے اسکور 0-5 کر دیا تھا جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے واحد گول ارون نائٹ نے 57 ویں منٹ میں کیا تھا۔
اس ٹورنامنٹ میں بھارت کا آخری لیگ مقابلہ 18 اکتوبر کو برطانیہ سے ہوگا۔