اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی مرد و خواتین ہاکی ٹیمیں 2021 کے لئے تیار

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ٹوکیو اولمپک 2021 کی نئی تاریخوں کے اعلان کے بعد بھارتی مرد اور خواتین ہاکی ٹیموں کا کہنا ہے کہ وہ اولمپکس کے لئے تیار ہیں اور اس پر اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہیں ۔

By

Published : Mar 31, 2020, 7:38 PM IST

بھارتی مرد و خواتین ہاکی ٹیمیں 2021 کے لئے تیار
بھارتی مرد و خواتین ہاکی ٹیمیں 2021 کے لئے تیار


آئی او سی نے ٹوکیو اولمپک 2021 کی نئی تاریخوں کا پیر کو اعلان کیا تھا۔ اولمپکس 23 جولائی سے آٹھ اگست 2021 تک منعقد ہوں گے۔ ان کھیلوں کا انعقاد اس سال 24 جولائی سے ہونا تھا ليكن کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے انہیں ملتوی کر دیا گیا تھا۔

بھارتی مرد و خواتین ہاکی ٹیمیں 2021 کے لئے تیار

ہاکی انڈیا کے صدر محمد مشتاق احمد نے کہا کہ اولمپکس کی تاریخوں کا اعلان ہونے سے ہمیں تیاری اور منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی۔ ہم اولمپکس کے لئے کوالیفائی پہلے ہی کر چکے ہیں۔

ایسے میں یہ ہمارے لئے اورآسان ہو جائے گا۔ ہم ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) اور وزارت کھیل کے ساتھ مل کر كام کر رہے ہیں جس سے مرد اور خاتون ٹیموں کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔

مشتاق احمد نے کہاکہ ابھی کے حالات میں ہم اس بارے میں نہیں بتا سکتے کہ ٹیم کس ٹورنامنٹ میں کھیلے گی۔اگرچہ مرد اور خاتون دونوں ٹیمیں بنگلور میں محفوظ ہیں اور ان کے ساتھ کوچ اور مددگار عملہ بھی وہاں ہے۔ حالات سدھرنے پر ٹیمیں ٹریننگ شروع کردیں گی۔

بھارتی مرد و خواتین ہاکی ٹیمیں 2021 کے لئے تیار
ہندستانی مرد ٹیم کے کوچ گراہم ریڈ نے کہا کہ اولمپک کھیلوں کی نئی تاریخ سامنے آنا بہتر ہے۔ اس سے پہلے اگلے سال ہونے والے اولمپکس کی تیاریاں کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ مشکل دور گزرنے کے بعد ہمیں جلد ہی میدان پر اترنے کی امید ہے۔ خاتون ٹیم کی کوچ شرڈ مرنے نے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ ہمیں پتہ چل گیا کہ اولمپکس کب شروع ہوں گے اور اس بارے میں اپنی تیاریاں شروع کر سکتے ہیں۔

اس وقت ہم سب ایک ہی کیمپ میں ہیں اور اولمپکس کی نئی تاریخیں ہمارے لئے اچھی خبر ہے۔ ہم ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہو رہے ہیں اور جلد ہی میدان پر واپسی کرنا چاہتے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details