شیام لال کالج میں منعقد اس ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم نے اپنے حریف ٹیم اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس کو 3۔2 سے شکست دے کر جیت حاصل کیا ۔
فاتح ٹیم کی جانب سے منیش اور للت نے ایک گول کیا جب کہ اندرا گاندھی انسٹی سیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس کی جانب سے نکھل اور بسنت نے گول داغے۔
اولمپکس میں میڈل کے امکان اس ہاکی ٹورنامنٹ کاج افتتاح سابق ہاکی اولمپین اشوک دھیان چند نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے طلبا کو ہا کی کھیلتے دیکھ کر میرے دل میں بھی ہاکی کھیلنے کی خواہش انگڑائی لینے لگی۔ مگر عمر کے اس موڑ پر میرا جسم دماغ کا ساتھ نہیں دے گا ۔
انہوں نے کہا کہ شیام لال کالج کے طلبا ہاکی میں کالج کانام روشن کررہے ہیں اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ربی نارائن کر اور اسسٹنٹ پروفیسر(اسپورٹس) وی ایس جگی ہاکی کے ساتھ دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔