مرد ہاکی ٹیم بیلجیم اور اسپین کے خلاف مجموعی طور پر پانچ میچ کھیلے گی، یہ دورہ 26 ستمبر سے 3 اکتوبر تک چلے گا جبکہ خواتین ٹیم کا دورہ 27 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہوگا جس میں وہ پانچ میچ برطانیہ کے خلاف کھیلے گی۔
مرد ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ نے کہا کہ 'یہ دورہ ہمارے کھیل کو بہتر بنانے کے لحاظ سے اہم ہے، اڑیسہ میں روس کے خلاف ہماری اولمپک کوالیفائنگ کی تیاریوں کو اس سے مضبوطی ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہماری ٹیم میں کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے اور عالمی کپ و یورو چیمپیئن شپ فاتح بیلجیئم جیسی ٹیم کے خلاف ہمیں تیاریاں کو جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔
منپریت نے کہا کہ 'ہم دنیا کی آٹھویں نمبر کی ٹیم اسپین سے بھی دو میچ کھیلیں گے، اس سے ہمیں ٹیم کے لیے بھی کامل مجموعہ تلاش کرنے میں مدد ملے گی جو تمام اہم کوالیفائنگ مقابلوں سے قبل کام آئے گا۔