اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہاکی انڈیا کی ایک کروڑ کی مدد - ہاکی انڈیا

ہاکی انڈیا نے کورونا وائرس كووڈ -19 کے خلاف ملک کی جنگ میں وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں اپنی جانب سے مدد کے طور پرایک کروڑ روپے پہنچا دیا ہے۔

ہاکی انڈیا کی ایک کروڑ کی مدد
ہاکی انڈیا کی ایک کروڑ کی مدد

By

Published : Apr 4, 2020, 5:38 PM IST


ہاکی انڈیا نے اس سے پہلے بدھ کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ روپے کی مدد دی تھی جبکہ ہفتہ کو اس نے بتایا کہ وہ اس راحت فنڈ میں 75 لاکھ روپے اور دے گا جس سے کورونا کے خلاف جنگ میں اس کی مدد ایک کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ہاکی انڈیا کی ایک کروڑ کی مدد
ہاکی انڈیا کے صدر محمد مشتاق احمد نے کہا کہ یہ فیصلہ ہاکی انڈیا کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں لیا گیا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مدد کے لیے ایک کروڑ روپے پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں ہمیں ایک قوم کے طور پر کھڑا ہونا ہے اور مل کر اس عالمی وبا سے لڑنا ہے۔ ہاکی انڈیا میں ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی مدد کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details