اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جونیئر ہاکی: 33 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست

ہاکی انڈیا نے جونیئر مرد ہاکی ٹیم کے قومی کیمپ کے لیے 33 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 7, 2019, 11:27 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:17 PM IST

جونیئر مرد ٹیم کا چار ہفتے تک چلنے والا کیمپ انڈین اسپورٹس اتھارٹی، بنگلور میں پیر سے شروع ہوگا اور سات اکتوبر تک چلے گا۔

اس کیمپ میں بھارتی ٹیم ملیشیا میں ہونے والے 9 ویں سلطان جوہر کپ کی تیاریاں کریں گے، جوہر کپ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا جس میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جاپان، بھارت اور میزبان ملیشیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کیمپ میں گول کیپر کی حیثیت سے پون، پرشانت کمار چوہان اور ساحل کمار نائیک کو ممکنہ کھلاڑیوں میں جگہ دی گئی ہے جبکہ دفاعی کھلاڑیوں میں سمن بیک، پرتاپ لاكڑا، سنجے، يشديپ سواچ، مندیپ مور، پرمپريت سنگھ، دناچندر سنگھ موراگتھم، نوین كجور، شاردا نند تیواری، نیرج کمار واريبم کو شامل کیا گیا ہے۔

مڈفیلڈرز کے طور پر سكھمان سنگھ، گریگوری جیس، انکیت پال، آكاش ديپ سنگھ، وشنو کانت سنگھ، گوپی کمار سونکر، وشال انٹل، سوریہ ا ین ایم، منندر سنگھ اور روی چندر سنگھ موراگتھم کو ممکنہ کھلاڑیوں میں جگہ دی گئی ہے۔

فارورڈ کھلاڑیوں میں سدیپ چرماكو، راہل کمار راج بھر، اتم سنگھ، ایس كارتی، دلپريت سنگھ، اريجيت سنگھ ہنڈل، امنديپ سنگھ، پربھجوت سنگھ، شوم آنند اور ارشديپ سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details